فاطمۃ الزہراء میڈیکل سینٹر

ہمارے منصوبے

فاطمۃ الزہراء میڈیکل سینٹر (خوشاب)، پنجاب

القائم ٹرسٹ پاکستان کا ایک فلاحی اقدام

القائم ٹرسٹ پاکستان، ایک معتبر فلاحی ادارہ، ملک بھر کی محروم اور نادار کمیونیٹیز کو باآسانی اور کم لاگت میں طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

31 اگست 2016ء کو محترم ضمیر الحسن شاہ، محترم سید فضل عباس حیدر شاہ، محترم سید فیض عباس حیدر شاہ اور محترم حاجی محمد اکبر نے فاطمہ زہرا میڈیکل سینٹر کے لیے جگہ وقف کی بنام القائم ٹرسٹ پاکستان، جس کا سنگِ بنیاد 03 اپریل 2018ء کو رکھا گیا اور مخیرینِ القائم ٹرسٹ من جملہ ڈاکٹر محمد رضا بیٹھا (کراچی)، محترم محمد ثقلین خان (فیصل آباد) اور علاقائی اہلِ خیر نے ٹرسٹ پر اعتماد کرتے ہوئے رقم فراہم کی جس کے سبب مورخہ 28 مارچ 2021ء مطابق 13 شعبان 1442ھ کو اس ادارے کا افتتاح ہوا۔ اس کے لیے ایک ورکنگ کمیٹی ہے جو ایک سال کی مدت میں بہتر کارکردگی کی صورت میں دوبارہ ایک سال کے سابقہ افراد پر مشتمل یا کچھ ناموں کے ردوبدل سے دوبارہ مقرر کر دی جاتی ہے جو ماہانہ بنیادوں پر مالی اور ادارتی فعالیت کی گزارش ہیڈ آفس پہنچانے کے پابند ہیں۔ یہ ادارہ 30 دسمبر 2021ء کو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔

2021ء میں قائم ہونے والا یہ سینٹر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے متعدد طبی مراکز میں سے ایک ہے، جو ان افراد کو بنیادی طبی سہولتیں مہیا کرتا ہے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ آپ کی مسلسل حمایت ہمیں نہ صرف ان سہولتوں کو برقرار رکھنے بلکہ نئے مراکز قائم کرنے کی بھی قوت دیتی ہے، تاکہ معیاری علاج کو ہر فرد کا حق بنایا جا سکے۔ آئیں، ہمارے ساتھ مل کر ایک صحت مند اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ ہمارے مشن کا ساتھ دیں۔ کسی کے علاج کا سبب بنیں۔ اس ادارے میں اب تک تقریباً دس ہزار (10,000) مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔