(المصطفیٰ میڈیکل کلینک (آگرہ تاج

ہمارے منصوبے

المصطفیٰ میڈیکل کلینک (آگرہ تاج، لیاری ٹاؤن)

(پلاٹ نمبر 262/263 اسٹریٹ ای، 17 آگرہ تاج، ڈسٹرکٹ ساؤتھ جنوبی لیاری ٹاؤن، کراچی)

المصطفیٰ میڈیکل کلینک المصطفیٰ ٹرسٹ کے سید محترم شمیم حیدر نقوی کی جانب سے تفویض کردہ ادارے (آگرہ تاج، لیاری ٹاؤن) میں قائم ہے۔ یہ 2023ء میں القائم ٹرسٹ پاکستان کے تحت قائم ہونے والا ادارہ ہے۔ القائم میڈیکل کلینک (آگرہ تاج محفلِ مصطفیٰ، لیاری) ایک فعال اور مؤثر فلاحی ادارہ ہے، جو عوام کو معیاری، کم لاگت اور باآسانی طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ اس کلینک میں مریضوں کا مکمل طبی معائنہ مفت کیا جاتا ہے، اور ضرورت کے مطابق ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ سہولت نہ صرف آگرہ تاج کے رہائشیوں بلکہ آس پاس کے علاقوں سے روزانہ آنے والے سیکڑوں مستحق افراد کے لیے باعثِ رحمت ہے۔

یہ کلینک بھی القائم ٹرسٹ کے اس وژن کا عملی مظہر ہے جو عوامی خدمت، صحتِ عامہ کی بہتری اور انسانیت کی فلاح پر مبنی ہے، اسی لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہے، جبکہ یہ ادارہ مورخہ 26 مارچ 2025ء سے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔ اب تک یہاں تقریباً آٹھ ہزار (8,000) مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔