القائم میڈیکل کلینک (عباس ٹاؤن) 15 اکتوبر 2019ء کو القائم ٹرسٹ پاکستان کے زیرِ انتظام خانوادہ محترم سید آلِ رضا نقوی مرحوم ہاؤس نمبر B/52/A میں قائم کیا گیا۔ یہ مؤثر فلاحی ادارہ عوام کو معیاری، کم لاگت اور باآسانی طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ اس کلینک میں مریضوں کو مکمل طبی معائنہ فراہم کیا جاتا ہے، اور ضرورت کے مطابق مفت ادویات بھی دی جاتی ہیں۔
یہ مرکز صرف عباس ٹاؤن کے رہائشیوں ہی کے لیے نہیں بلکہ قرب و جوار سے روزانہ آنے والے سیکڑوں مستحق افراد کو بھی طبی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر ماہر ڈاکٹرز کے ذریعے آئی، ڈینٹل، جنرل فزیشن، ہارٹ وغیرہ کے میڈیکل کیمپ قائم کیے جاتے ہیں۔ یہ ادارہ 2025ء میں سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن میں 10 جنوری کو رجسٹرڈ ہوا۔ یہ کلینک بھی القائم ٹرسٹ کے وژن کا روشن جلوہ ہے۔ عوامی خدمت، شعبہ صحت کی ترقی اور انسانیت کی بہتری کے لیے وقف ایک عملی اقدام۔ اس طبی مرکز میں اب تک تقریباً آٹھ ہزار (8,000) مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔