




اس منصوبے کی نمایاں خصوصیات میں ایک جدید بورڈنگ اسکول شامل ہے جو طلبہ کو محفوظ، تربیتی اور ہمہ جہت تعلیمی ماحول فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 30 بستروں پر مشتمل ایک معیاری اسپتال قائم کیا گیا ہے جو مقامی برادری کو قابلِ اعتماد اور آسان رسائی والی طبی سہولتوں سے مزین ہوگا۔ مقام کے اعتبار سے یہ منصوبہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ خیر پور۔لاڑکانہ پل کے قریب مرکزی شاہراہ پر واقع ہے، جس کے باعث عوام کے لیے یہاں پہنچنا نہایت سہل ہے۔ یہ منصوبہ گردونواح کے علاقوں کی تعلیمی و طبی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور علاقے کی مجموعی ترقی میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔ یہ ادارہ حضرت مولانا فخر الحسنین محمدی (مرحوم) اور حضرت مولانا نذر الحسنین محمدی کا مرہونِ منت ہے جنہوں نے اس کی بنیاد 21 مئی 2012ء / 5 رجب المرجب 1434ھ میں رکھی۔ اس وقت اس ادارے کے چیئرمین سید فیاض حسین جعفری، وائس چیئرمین طالب حسین ابڑو، جنرل سیکریٹری طارق پرویز بدوی اور جوائنٹ سیکریٹری سہراب علی ہیں۔ المنتظر کمپلیکس لاڑکانہ کا ہر فرد ایک ہر اول دستہ ہے جو محنتی، مخلص اور سنجیدہ افراد پر مشتمل ہے۔