القائم میڈیکل کلینک (نیو کراچی) 2022ء میں القائم ٹرسٹ پاکستان کے تحت جعفریہ امام بارگاہ کی مارکیٹ میں چند دکانوں کو کرائے پر حاصل کرنے کے بعد قائم کیا گیا۔ القائم میڈیکل کلینک (نیو کراچی) ایک جدید فلاحی منصوبہ ہے جو مقامی آبادی کو معیاری، کم لاگت اور باآسانی طبی سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس مرکز میں مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کیا جاتا ہے، اور ضرورت کے مطابق مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ محروم اور کمزور طبقے کے افراد بھی علاج جیسی بنیادی سہولت سے محروم نہ رہیں۔
یہ کلینک نہ صرف نیو کراچی کے رہائشیوں بلکہ قرب و جوار کے علاقوں سے روزانہ آنے والے سیکڑوں مستحق افراد کو بھی طبی سہولتیں فراہم کر رہا ہے، جبکہ یہ ادارہ مورخہ 26 مارچ 2025ء سے سندھ ہیلتھ کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔ یہ مرکز بھی القائم ٹرسٹ کے عزم و اخلاص کا عملی ثبوت ہے۔ عوامی خدمت، صحت کے شعبے کی بہتری اور انسانیت کی فلاح کے لیے ایک مؤثر قدم۔ اس طبی مرکز میں اب تک تقریباً چار ہزار (4,000) مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔