ڈائیگنوسٹک اور بلڈ بینک

ہمارے منصوبے

القائم ڈائیگنوسٹک سینٹر پیتھالوجیکل لیب اینڈ بلڈ بینک (حیدرآباد)

1995ء میں حیدرآباد کے پُر ہجوم آبادی والے لطیف آباد میں پروفیسر ڈاکٹر سید اقلیم حیدر تقوی (جنرل سیکریٹری ٹرسٹ) و دیگر احبابِ لطیف آباد کی کوششوں سے آغاز ہوا اور الحمدللہ 2008ء میں اس ادارے کا قیام عمل میں آیا جس کا مقصد نادار اور ضرورت مند افراد کے علاوہ متوسط زندگی گزارنے والے افراد کو بھی بنیادی طبی سہولتیں فراہم کرنا تھا۔ اس ادارے میں من جملہ بلڈ بینک، اور لیبارٹری (پیتھالوجیکل لیب) انتہائی اعلیٰ اور معیاری آلات (Equipment) سے آراستہ ہے، جبکہ مختلف مناسبتوں سے ماہانہ بنیادوں پر میڈیکل کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں۔

ملاحظہ: اس طبی مرکز میں اب تک تقریباً پچاس ہزار (50,000) مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔