پاکستان (AQT) القائم ٹرسٹ

پاکستان میں خوش آمدید (AQT) القائم ٹرسٹ

ایک دوسرے کی مدد کر کے ہم دنیا کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اندرون سندھ کے چند مخلص، پُر جوش اور دور اندیش نوجوانوں کی کوششوں سے، جنہوں نے ابتدائی طور پر مختصر پیمانے پر عوامی فلاحی اقدامات میں حصہ لیا، تاکہ اپنے معاشرے میں مثبت اور مؤثر تبدیلی لائی جاسکے۔

2006ء میں مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کی رہنمائی میں القائم ٹرسٹ کا وجود عمل میں آیا۔

یہ ادارہ کراچی میں رجسٹریشن نمبر (KAR/EAST/043/2025) کے تحت باقاعدہ طور پر فعال ہے۔ اللہ رب العزت کے فضل اور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ اور آپ کی پاکیزہ آل کی برکت سے، القائم ٹرسٹ 2006ء سے رنگ و نسل، دین اور مذہب کے علاوہ عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ جبکہ 2010ء میں ٹرسٹ باقاعدہ رجسٹرڈ ہوا، جس کا سابقہ رجسٹریشن نمبر 566/2010 ہے۔

رہنما اصول: “عبادت کریں رب کی ۔ خدمت کریں سب کی۔” (Worship Allah Serve Humanity)

القائم ٹرسٹ کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔ (Serve For Humanity) یہ ادارہ صحت کی سہولتیں، تعلیم، مالی امداد اور کمیونٹی ویلفیئر پروگرامز کے ذریعے ایک ہمدرد، منصفانہ اور بااختیار معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔

ہمیں عطیہ دیں

امید بانٹیں، القائم ٹرسٹ پاکستان کے ساتھ زندگیاں بدلیں

آپ کا عطیہ پاکستان بھر میں مشکلات کا شکار خاندانوں کو خوراک، صحت، تعلیم اور ہنگامی امداد کی فراہمی میں مدد دیتا ہے۔